ابنا: اسرائیل نے سازشی مذاکرات کے حامی عرب حکام پر واضح کردیا ہے کہ اسرائيل اپنے جارحانہ اہداف اورغلط اصولوں سے ہرگز پیچھے نہیں ہٹے گا اسرائيل نے نئی بستیوں کی تعمیر کا اعلان کردیا ہے۔ اسرائیلی حکام کے مطابق ہزار نئے گھروں کی تعمیرات مغربی و مشرقی فلسطین میں کی جائیں گی۔ جس پر فلسطین نے اسرائیل کی جانب سے مذاکراتی عمل کو غیر سنجیدہ قرار دے دیا ہے اور امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ان تعمیرات کے حوالے سے اسرائیل کو لگام دینے کے لیے واضح رد عمل ظاہر کرے۔ ذرائع کے مطابق اسرائيل کو روکنے کے سلسلے میں امریکہ سےعربوں کی درخواست حماقت اور نادانی پر مشتمل ہے کیونکہ امریکہ اسرائیل کی اصلی حامی ہےاور وہ عربوں کے ساتھ مکر و فریب جاری رکھے ہوئے ہے۔
.......
/169